Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بجلی کی قیمت فی یونٹ 1 روپے 33 پیسے بڑھا دی گئی

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

بجلی صارفین پر پھر سے بجلی گرا دی گئی۔ایک ماہ کیلئے قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی۔

اپریل کے ایف سی اے کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔بجلی صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے،سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 3 روپے 49 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔
نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کی تھی،نیپرا نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین