Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ

روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا

Published

on

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.94 فیصداورسالانہ بنیادوں پر 23.78 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 20 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاور0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 65.84 فیصد، آلو5.61 فیصد، پیاز3.78 فیصد، کیلا3.29 فیصد، ایل پی جی 2.44 فیصد، سگریٹ 1.67 فیصد، دال مونگ 1.53 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، تازہ دودھ 0.95 فیصد، انڈے 0.83 فیصد، جارجٹ 0.28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.17 فیصدکااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.58 فیصدکااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روہے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.44 فیصد، 1.20 فیصد، 1.11 فیصد اور0.69 فیصدکااضافہ ہوا، صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین