Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پر1.30 فیصد،سالانہ بنیاد پر23.03فیصداضافہ

Published

on

Inflation rate in Pakistan fell below 10% for the first time in 3 years

ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پر1.30 فیصد اورسالانہ بنیاد پر23.03فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 13 جون کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کے 8اشیا کی قیمتوں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ہفتہ رفتہ میں پیاز کی قیمت میں 5 فیصد، سرخ مرچ پاوڈر1.95فیصد، ٹوٹاباسمتی چاول 1.65 فیصد، لہسن 1.32 فیصد، اری چاول 1.08 فیصد، روٹی 0.52 فیصد، آٹا0.05 فیصد اورچینی کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ہوئی۔

سب سے کم آمدنی والے طبقہ کےلئے بجلی کی قیمت میں 8.73 فیصد، دال چنا 7.19فیصد، ایل پی جی 6.14 فیصد، انڈے 3.70 فیصد، کیلا3.22 فیصد، بیف1.52 فیصد، دال مونگ 1.07 فیصد، مٹن 0.60 فیصد، سگریٹس 0.47 فیصد اورانرجی سیورکی قیمت میں 0.36 فیصدکااضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.01 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا، 17733 سے22888 روپے، 22889 سے 29517 روپے، 29518 سے 44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.31 فیصد، 1.11 فیصد، 1.07 فیصد اور1.29 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیاجاتاہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین