Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم نے علی امین گنڈاپور کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرادی

Published

on

وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت میں سازگار تعلقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشگوار موڈ میں علی امین گنڈاپور کا استقبال کیا اور انہیں وفاق سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کے مسائل پر وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات مثبت رہی، وزیر اعظم سے ملاقات میں عوامی مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، شہباز شریف نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم وفاق سے وہ مطالبے نہیں کریں گے جو ممکن نہ ہو، ہمیں عمران خان سے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کرنی ہے، اس لیے عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔

علی امین گنڈا پور کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بھی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی اپنی اور ریاست ہم سب کی ہے، ہم سب نے ایک جسم اورایک جان بن کر مقابلہ کرنا ہے۔ ملک میں امن واستحکام کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور خیبرختونخوا کے واجبات کا معاملہ بھی جلد حل کریں گے۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا ہے، سب کو مل کر ہی عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اور وزیراعظم کی ملاقات عوام کیلئے خوش آئند ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین