ٹاپ سٹوریز
وزیراعظم نے معاشی ترقی کے منصوبے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی بنادی
وزیراعظم نے معاشی ترقی کے منصوبے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو سات رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی برطانوی اکانومسٹ اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی اور ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو 7 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور، وزیر اطلاعات، وزیر مملکت ریونیو و توانائی شامل ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآڈینیٹر بھی کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی برطانوی اکانومسٹ اسٹیفن ڈرکن کے تجویز کردہ معاشی پلان کا جائزہ لے گی، کمیٹی معاشی پلان کے مسودے اور مختلف شعبوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی۔برطانوی معیشت دان بھی رائے کیلئے دستیاب ہوں گے، کمیٹی مزید ارکان کا تقرر کر سکے گی جبکہ خزانہ ڈویژن خصوصی کمیٹی کے سیکرٹیریٹ کا کردار ادا کرے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی