Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم نے بجلی کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز پر جائزہ کمیٹی بنادی

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی اور  نجکاری کے عمل میں حائل رکاوٹیں جلد سے جلد دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نجکاری سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ نجکاری کی عمل میں حائل رکاوٹیں جلد ازجلد دور کی جائیں تاکہ ملک وقوم کو اربوں روپے کے خساروں سے نجات ملے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے ذمہ دار اداروں کی صلاحیت بڑھانے اور مطلوبہ استعداد حاصل کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں، تاکہ معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل تیز ہو۔

اجلاس میں بجلی کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز پر جائزہ کمیٹی کی تشکیل دی گئی، کمیٹی وزیراعظم کواپنی تجاویز پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے نجکاری کے عمل میں شامل تمام اداروں کی مکمل فہرست اورپیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  وقت کے واضح تعین کے ساتھ اقدامات اور اہداف کی تفصیل پیش کی جائے، کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی پرائیویٹائزیشن سے متعلق زیرالتوا حل طلب مسائل پیش کئے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین