Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم نے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

Published

on

Terrorism will be crushed in the entire country including Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Prime Minister

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف کی زیرِ صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا۔

وزارتِ توانائی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف خسارے میں چلنے والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، بجلی کی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہے، لوگوں کو گرمی میں ریلیف دیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے ہونے والی ملاقات میں ہوئی پیش رفت کو سراہا۔

اجلاس کا اعلامیہ

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی کی لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ شدید گرمی میں لوڈ مینجمنٹ میں بہتری لائی جائے، بجلی کی چوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، بجلی کی چوری کے خلاف مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے، ذاتی طور بجلی کی چوری کی روک تھام پر پیش رفت کا ماہانہ جائزہ لوں گا، صوبائی حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد بجلی چوری مہم میں معاونت کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف تمام حکومتی ادارے اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، بجلی کی اوور بلنگ قطعی طور پر نہیں ہونی چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی اور ڈویژن سطح پر ٹاسک فورسز بنائی جا رہی ہیں، ٹاسک فورسز کی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین