Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وزیراعظم ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے نظربندی احکامات کی تحقیقات کرائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں سزا کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 92 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے تحریری حکم  نامہ میں کہا کہ وزیراعظم ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ایم پی او آرڈرز کے اجرا کی تحقیقات کرائیں،اس بات کی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ کیا ایم پی او کے تحت نظربندی احکامات  کے لیے کوئی پالیسی موجود تھی؟کیا ایم پی او آرڈرز آئین، قانون اور عدالتی احکامات کے خلاف منظم انداز میں جاری کیے گئے؟تحقیقات کرائیں کہ کیا ایم پی او آرڈر کسی غیر قانونی احکامات کی بنیاد پر جاری کیے گئے؟اگر ایسا ہے تومناسب اقدامات کر کے یقینی بنائیں کہ ریاست کو منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے چلایا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ کیا ایم پی او کے تحت نظربندی احکامات  کے لیے کوئی پالیسی موجود تھی؟کیا ایم پی او آرڈرز کو شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال اور عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کے لیے استعمال کیاگیا؟

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین