Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو چیف سیکرٹری اور محکموں کی جانب سے بریفنگ کا عمل مکمل

Published

on

Punjab took relief for people by giving money, Mustafa Kamal contact Sindh government, Maryam Nawaz

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت سرکاری محکموں نے بریفنگ مکمل کرلی۔

مریم نواز کو دی جانے والی بریفنگز میں پنجاب سے متعلق ابتدائی حقائق، 5 سالہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات، موجودہ ترقیاتی بجٹ کے استعال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔مریم نواز کو پنجاب کے میگا پراجیکٹس، غیر ملکی قرضوں سے چلنے والے منصوبے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں  اور درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مریم نواز کو بریفنگز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر تک352 ارب میں سے 153 ارب جاری ہوئے، 150 ارب استعمال ہوئے، بیرونی امداد کے 35 ارب استعمال کیے گئے،رواں مالی سال میں جولائی سے نومبر سے فروری تک 365  ارب میں سے 224 ارب جاری ہوئے، 149 ارب استعمال ہوئے، بیرونی امداد کے 25 ارب استعمال کیے گئے۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں 6272ترقیاتی اسکیموں میں سے 3438 منظور ہوئیں، 479 اسکیموں کیلئے ایک پائی بھی خرچ نہ ہوسکی، 2355 ترقیاتی اسکیمیں منظور ہوئیں۔

بریفنگ میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے  رواں مالی سال میں 650 ارب کی موجودگی، 9 ماہ میں 350 ارب کے استعمال اور6272 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 300 ارب روپے کے مختص ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

مریم نواز کو آگاہ کیا گیا کہ 5 ارب 48 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز کے پنجاب کے اس وقت قرض پر 30 منصوبے چل رہےہیں۔

مریم نواز کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا، 1234 غیر فعال، غیر مفید منصوبوں کو بند کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔

پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2024 سے 2029 تک کی منصوبہ بندی سے بھی مریم نواز کو آگاہ کیا گیا۔پانچ سال کے دوران 2327 ارب کا بجٹ منظور ہوا، 1814 ارب استعمال ہوئے، 332 ارب روپے ہیلتھ انشورنس پر استعمال ہوئے۔

حکام نے نامزد وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سڑکوں کی بحالی پر 149 ارب استعمال ہوئے، سمارٹ سیف سٹی پر 5 ارب، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے سیف سٹیز پر 12 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے،انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام، سکل ایجوکیشن ری ویمپنگ، بڑے شہروں میں سہولیات کی فراہمی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

نامزد وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ لاہور کیلئے 79 ارب کی 1401، ملتان کیلئے 16 ارب کی 789، سرگودھا کیلئے 11اربکی 580، ڈی جی خان کیلئے 14 ارب کی 446، فیصل آباد کیلئے 18 ارب کی 618 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین