Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فوج میں خوداحتسابی، ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسر فارغ، 15 کے خلاف کارروائی، 17 فوجی عدالتیں کام کر رہی ہیں، ترجمان پاک فوج

Published

on

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلح افواج میں خوداحتسابی کے عمل میں ایک لیفٹیننٹ جنرل 3 افسروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل بغیر تفریق مکمل کرلیا گیا ہے، ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3افسروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تین میجر جنرلز اور 7بریگیڈئیرز سمیت 15 افسران کے خلاف کارروائی مکمل کی جاچکی ہے، ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل کی نواسی احتسابی عمل سے گزر رہی ہے، ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل کا داماد بھی خوداحتسابی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں 17اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں، پہلے سے قائم فوجی عدالتوں میں 102شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے، نو مئی کو منصوبہ بندی سے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، کیا فوجیوں نے اپنے ہاتھوں سے یادگار شہدا کو جلایا؟ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بیانیہ ریاست پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بیانیہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہاہے، پرانی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کاپروپیگنڈا کیا جاتا ہے، یہ جھوٹا پراپیگنڈا بیرون ملک پاکستان مخالف عناصر پھیلاتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فوج مخالف پراپیگنڈا وبا کی طرح پھیلادیا گیا ہے، سانحہ9مئی کا الزام فوج پر لگانے سے زیادہ شرمناک کوئی بات نہیں، سانحہ 9مئی کے منصوبہ ساز اورحملہ آورانسانی حقوق کے واویلے کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، سانحہ 9مئی کوبھلایا جائے گانہ منصوبہ سازوں کو معاف کیاجائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ کوئی سیاسی پارٹی اپنی فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوگی، منصوبہ سازوں نے خواتین کو حملوں میں استعمال کیا، جی ایچ کیو اوردیگر تنصیبات کی حفاظت میں ناکام رہنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، فوجی ردعمل آتا تو اسے سیاسی مقصد کے لئے استعمال کیاجاتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کا ردعمل نہ دے کر فوج نے سازش کو ناکام بنایا، منصوبہ بندی کے تحت خواتین کو حملوں میں ڈھال کے طورپر استعمال کیا، سانحہ 9مئی کے ماسٹرمائنڈ وہی ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک ذہن سازی کی،منصوبہ سازوں کو بے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین