Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کے لیے پنجاب حکومت کو مہلت مل گئی

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کیلئے پنجاب حکومت کو مہلت دے دی ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے اظہر مشوانی کے والد قاضی حبیب الرحمان کی درخواست پر سماعت کی تو سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کے بیٹوں کو بازیاب کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور آئی پولیس کو خطوط لکھے ہیں اور اخبارات میں بھی تشہر کی ہے. سرکاری وکیل کے مطابق مختلف ایجنسیوں سے معلومات حاصل کیں دونوں افراد کا علم نہہں چل سکا. اظہر مشوانی کے والد نے دونوں بیٹوں مظہر حسین اور ظہور حسین کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی ہے. درخواست پر مزید کارروائی 18 جولائی کو ہوگی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین