Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب حکومت نے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کمپنی کے بلاسود 100 ارب قرض کی مدت 10 سال بڑھا دی

Published

on

گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کے ایک سو ارب کے بلا سود قرض کی واپسی میعاد پندرہ سال کر دی گئی، پنجاب حکومت نے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کمپنی کے قرض کی میعاد 5 سال سے بڑھا کر 15 سال کی ہے۔

پنجاب حکومت نے کارپوریٹ فارمنگ کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر کیلئے پانچ سال کی مہلت بھی دے دی،پنجاب میں کارپوریٹ فارمنگ کیلئے 8 مارچ 2023 کو جوائنٹ وینچر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کی جانب سے 6 جنوری 2024 کو قرض کی میعاد 15 سال کرنے کی درخواست کی گئی تھی، پنجاب حکومت  سے کارپوریٹ فارمنگ کیلئے مدت بھی پانچ سال کرنے کی درخواست کی۔

پنجاب حکومت نے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کی درخواست منظور کر لی، نگران پنجاب حکومت نے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کمپنی کو بلا َسود قرض دینے کی تجاویز کی منظوری دی تھی۔

نگران پنجاب حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کمپنی کو 100 ارب کا بلاسود قرض دینے کی منظوری دی تھی۔

پنجاب کی بنجر زمینوں کو عالمی معیار کے فارمز بنانے کیلئے گرین انیشی ایٹو کمپنی کو قرض دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوز کمپنی نے پنجاب میں سرکاری اراضی پر کارپوریٹ فارمنگ کیلئے پنجاب حکومت سے 100 ارب روپے کا قرض مانگا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین