Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن التوا کی قرارداد پر عمل کرایا جائے، سینیٹر دلاور خان کا چیئرمین سینیٹ کو خط

Published

on

Amendment bill of minimum graduation requirement for MPs rejected by Senate

سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر الیکشن التوا کی قرارداد پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر دلاور خان نے لکھا کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی تھی۔ ۔یہ بات باعث تشویش ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

خط میں کہا گیا کہ قرارداد میں نشاندہی کیے گئے تحفطات پر توجہ دینی چاییے تھی،مسائل حل کئے بغیر صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر سمجھوتہ ہوتا نظر ارہا ہے

سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ بطور ایوان کے کسٹوڈین کے مداخلت کرکے قرارداد پر عملددامد کی موجودہ صورت حال معلوم کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں،تاکہ ملک بھر سے لوگ الیکشن سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین