Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

15 جولائی سے 2 ماہ کے لیے لاہور ایئرپورٹ کے رن ویز صبح 5 سے 8 بجے تک بند رکھے جائیں گے، نوٹم جاری

Published

on

مون سون سیزن میں لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پرندوں کی بہتات،پرائمری اور سیکینڈری رن ویز کو 3 گھنٹوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ائیرپورٹ کے پرائمری(مرکزی)اور سکینڈری(متبادل) رن ویز کو مون سون موسم کے دوران پرندوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر  3 گھنٹوں کے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

مذکورہ بندش کا دورانیہ 2 ماہ پر محیط رہے گا،ڈی جی سول ایوی ایشن نے لاہور ائیرپورٹ رن ویز کی مختصر وقت کے لیے بندش کی منظوری دے دی۔

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کے حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا، لاہور ائیرپورٹ رن وے صبح 5بجے سے صبح 8بجے تک بند رکھا جائے گا۔

فیصلے کا اطلاق 15جولائی سے 15ستمبر 2023 تک ہوگا،سی اے اے نے ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو فیصلے سے آگاہ کردیا،تمام ائیرلائنوں کو اپنی پروازوں کے اوقات کار میں ردوبدل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین