Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی کے جعلی انٹرا پارٹی الیکشن پر یہی فیصلہ متوقع تھا، پرویز خٹک

Published

on

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جعلی انٹرا پارٹی الیکشن پر سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ متوقع تھا۔

نوشہرہ سے جاری بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف میں 2010 اور 2011 کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا، 2010 کے بعد پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جعلی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔ ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کرسکتی تو ان سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی؟

پی ٹی آئی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کی حیثیت آزاد امیدواروں کی ہے، جو کسی کے کام نہیں آئیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، ہماری پارٹی نئی پارٹی ہے پورے صوبے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ پورے صوبے میں تقریباً 70 حلقوں سے امیدواروں کو کھڑا کر رہا ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین