Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

تاجر دوست سکیم کا دائرہ کار 42 شہروں تک بڑھا دیا گیا

Published

on

Facing a shortfall of 104 billion in tax collections, another mini-budget is likely to be brought

42 بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس وصولی کا آغاز کردیا گیا،ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کیلئے ماہانہ ٹیکس اسکیم کا ایس آر او جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 42 شہروں کے چھوٹے دکانداروں سے ماہانہ 100 روپے سے 20 ہزار تک ٹیکس وصول جائے گا، ٹیکس کا تعین علاقہ، دوکان کے سائز کے مطابق کیا جائے گا، عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا،ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائے گا،فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ری ٹیلرز اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال،ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں نافذ کردی گئی۔

حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی،قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کی گئی ہے۔
مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور،کوئٹہ،رحیم یارخان،راولپنڈی،ساہیوال،سرگودھا، شیخوپورہ،سیالکوٹ،سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کر دی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین