کھیل
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈےمیچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈےمیچ آج کھیلا جائے گا ۔
جہاں ہمبنٹوٹا کے میدان پر گرین شرٹس نے پہلے میچ میں افغانی ٹیم کو 142 رنز سے شکست دی تووہیں بابر الیون کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ایکسپوز بھی ہوئی اور ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ اگر ٹاپ آرڈر پرفام نہ کرے تو مڈل آرڈر میں ہمارے پاس کوئی ایسا پلئیر موجود نہیں جو ٹیم کی ذمہ داری سنبھال سکے۔
پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کی اور ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کا ٹرمپ کارڈ باؤلنگ ہے، قومی ٹیم کے تباہ کن باؤلنگ دیکھ کر بھارتی صحافیوں سمیت ، بھارتی کرکٹ ٹیم کے فینز بھی یہ بات جان چکے ہیں کہ پاکستانی باؤلنگ اٹیک کو کھیلنا آسان نہیں ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ پہلے میچ میں جہاں امام ، شاداب اور افتخار کی اہم اننگز نے قومی ٹیم کو سہارا دیا ہے تو وہیں بابر اعظم ایک کو ایک بار پھر اسپنر نے چلتا کیا؟ کیا وجہ سے ہے کہ ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون پلئیر بابر اعظم سپنر کیخلاف وکٹ گنوا بیٹھتے ہیں ؟
بابر اعظم کو اس پر کام کرنا ہو گا کیو نکہ فینز کی ایکسپکٹیشنز ان سے بہت زیادہ ہیں اور انہیں لازمی پرفام کرنا ہو گا ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو دیکھنا ہو گا کہ کونسا کمبی نیشن برقرار رکھنا ہے کیونکہ آگے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو اپنے بیسٹ پلئینگ الیون کے ساتھ جانا ہو گا۔
دوسرے ون ڈے میچ کے لئے امکان تو یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم سیم پلئینگ الیون کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی برتری کو ڈبل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی ، کیونکہ اس سیریز کے تینوں میچز میں جیت رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کی ہیں ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال