Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، اطراف میں ناکہ بندی، اضافی نفری تعینات

Published

on

3 new officers were appointed in Adiala Jail

سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر پولیس ناکے قائم کرکے آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی میں مزید غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔

جیل سے باہر اور اطراف کے ایریا میں پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کرتے ہوئے جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل سے متصل سڑک پر خار دار تاروں کی فینسنگ کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے اسی طرح اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے۔

جیل حکام کے مطابق سیکورٹی کے پیش نظر میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو اڈیالہ جیل سے دو کلومیٹر دوری کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہوگی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین