Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

Published

on

سندھ ہائیکورٹ  نے پولیس کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ دو نومبر 2023 کی پولیس رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 21 مقدمات میں نامزد ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ  میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی متعدد مقدمات میں گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،

عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ حلیم عادل شیخ کو کسی بھی نئے مقدمے یا چالان میں نامزد نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ، جیل سپرنٹنڈنٹ  کو ارسال کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ دو نومبر 2023 کی پولیس رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 21 مقدمات میں نامزد ہیں،پہلے بھی عدالتی کی اجازت کے بغیر درخواست گزار کے والد کو گرفتار کرنے روکا تھا۔

دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے استفسار کیا کہ بتایا جائے مزید کتنے مقدمات درج کئے گئے ہیں؟

 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں۔

انور منصور خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت تین بار حلیم عادل شیخ بار نئے مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہیں،ایک مقدمے میں ضمانت حاصل کرتے ہیں کسی دوسرے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے،حلیم عادل شیخ کے خلاف اے ٹی سی میں 2 مقدمات درج ہیں،حلیم عادل شیخ کی مقدمات میں ضمانت ہوچکی تھی انہیں پھر گرفتار کرلیا گیا،میں نے بحیثیت وکیل 40 ,45 سالہ زندگی میں نہیں دیکھا جس طرح اب ہورہا ہے، پولیس اس حد تک چلے جائے گی سوچ بھی نہیں سکتے،جس کودل چاہتا ہے گرفتار کرلیتے ہیں جس کو چاہتے ہیں لاپتا کردیتے ہیں،آرٹیکل 9 اور 10 کہاں گیا ہے عوام کو تحفظ کون دے گا؟  عدالتیں ہماری مدد کریں عوام کو تحفظ دیں،عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

انور منصور خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے پر آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں گے۔

عدالت نے تین ہفتوں میں پولیس اور دیگر سے مزید پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین