تازہ ترین
ٹیکس اہداف کی صورتحال تسلی بخش نہیں، شرائط پوری نہ ہوئیں تو منی بجٹ لانا پڑے گا، آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے محصولات کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ قرض کیلئے شرائط ہر صورت پوری کرنی ہوں گی، ورنہ منی بجٹ لانا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس سے بجٹ اہداف متاثر ہوں۔ زرعی ٹیکس کا ہدف صوبوں اور وفاق کے درمیان تعاون پر منحصر ہے، زرعی ٹیکس کا قانون بننے پر لاگو ہونے کا امکان ہے، ٹیکسوں کے نئے اسٹرکچر کی تشکیل کے لیے وفاق اور صوبوں کا تعاون لازم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق فیصلے نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کے ذرائع نے حکومت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے نیا قرض پروگرام آخری ہونے پر بھی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کا دارو مدار نئے قرض پروگرام کی کامیابیوں پر ہوگا۔
آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کا تعین کرنا مارکیٹ کا اختیار ہے۔
آئی ایم ایف ذرائع نے اس بات کا اعتراف کیا کہ حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور حکومت ٹیکس مشینری کی استعداد بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔
ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق نئے آئی ایم ایف پیکیج کی قسطیں جاری کرنے کی ٹائم لائن تیار کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے اقتصادی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی