Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

دہشتگردی کا منبع افغانستان میں ہے، بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین و روایات نافذ کرنا ہوں گی، وزیر دفاع

Published

on

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  پاکستان میں دہشتگردی کا منبع افغانستان میں ہے، دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر بارڈر کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کوششوں کے  باوجود کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔ دہشتگردی کے ٹھکانے انکے علم میں ہونے کے باوجود انکی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گرد آزادانہ آپریٹ کر رہے ھیں۔

خواجہ آصف نے کہا  پاک افغان بارڈر ساری دنیا کی روایتی بارڈر سے مختلف ہے- موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں، پاکستان کو اس بارڈر پہ تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے۔بارڈر پر دہشتگردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہو گی۔

وزیر دفاع نے کہا  اس طرح دونوں ممالک روایتی اچھے ہمسایوں کیطرح اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین