Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ایوان نمائندگان کے سپیکر نے صدر بائیڈن کے مواخذے کے لیے تحقیقات کی منظوری دے دی

Published

on

ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے، اپنی پارٹی کے سخت گیر دائیں بازو کے دباؤ میں منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے منظوری دے دی۔

میک کارتھی نے کہا کہ ڈیموکریٹک صدر نے اپنے بیٹے ہنٹر کے غیر ملکی کاروباری معاملات کے بارے میں امریکی عوام سے جھوٹ بولا۔ میں اپنی ہاؤس کمیٹی کو صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔

میک کارتھی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس ریپبلکنز نے صدر بائیڈن کے طرز عمل کے بارے میں سنگین اور قابل اعتماد الزامات کا پردہ فاش کیا ہے، یہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر کشی کرتے ہیں۔

بائیڈن کے 53 سالہ بیٹے ہنٹر کا یوکرین اور چین میں کاروباری لین دین جب کہ ان کے والد براک اوباما کے دور میں نائب صدر تھے ریپبلکنز کا مستقل ہدف رہے ہیں۔

ہنٹر بائیڈن اس وقت محکمہ انصاف کے خصوصی وکیل کی جانب سے ممکنہ ٹیکس چوری کے لیے زیر تفتیش ہے اور توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک اس پر آتشیں اسلحے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جائے گا۔

تاہم، اس پرغیر ملکی کاروباری معاملات سے متعلق جرائم کا الزام نہیں لگایا گیا اور اب تک کوئی قابل اعتماد ثبوت سامنے نہیں آیا ہے کہ صدر کسی بھی غیر قانونی کام میں ملوث تھے۔

میک کارتھی پر 80 سالہ بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے کئی مہینوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وفادار دباؤ ڈال رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے "انتہائی بدترین سیاست” قرار دیا۔

‘اختیارات کا غلط استعمال’

امریکی آئین کے تحت، کسی صدر کا "غداری، رشوت خوری یا دیگر اعلیٰ جرائم اور بداعمالیوں” کے لیے مواخذہ کیا جا سکتا ہے۔

میک کارتھی، جو پارٹی کے انتہائی دائیں بازو کے ساتھ سمجھوتہ کرکے سپیکر بنے تھے، نے کہا کہ بائیڈن کے خلاف "اختیارات کے غلط استعمال، رکاوٹ اور بدعنوانی کے الزامات” "ایوان نمائندگان کی طرف سے مزید تحقیقات کے متقاضی دیتے ہیں۔”

ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خالصتاً متعصبانہ مشق قرار دیا ہے جس کا مقصد سابق ریپبلکن صدر ٹرمپ کے اس وقت کے ڈیموکریٹک کنٹرول والے ایوان کی طرف سے دوہرے مواخذے کا بدلہ لینا ہے۔

ایوان اور سینیٹ کے متعدد اعتدال پسند ریپبلکن ممبران نے بھی بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ، جو 2024 کے ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے سب سے آگے ہیں، مارچ میں واشنگٹن میں نومبر 2020 کے انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی سازش کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا والے ہیں۔

ٹرمپ کا صدارت کے دوران ایوان کی طرف سے دو بار مواخذہ کیا گیا،انہیں دونوں بار ریپبلکن اکثریتی سینیٹ نے بری کر دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین