Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مسلسل دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 931 پوائنٹس کمی

Published

on

رواں ہفتے مسلسل دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس سی 100 انڈیکس 931 پوائنٹس کی کمی سے 61 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1.4 فیصد کی کمی ہوئی، آج مارکیٹ میں 15 ارب روپے مالیت 42 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

اس دوران 76 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 249 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

سرمایہ کاروں کے مطابق مجموعی سیاسی صورتحال، عدالتی فیصلے اور شرح سود میں کمی نا ہونا اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین