Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بابر اعظم کی کرکٹ جنون کی کہانی خود ان کی زبانی

Published

on

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے ڈلاس میں چیرٹی پروگرام میں شرکت کی،بابر اعظم نے کہا اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ اس نے مجھے اتنی شہرت اور عزت سے نوازا، اس شہرت کے پیچھے خاصی محنت اور میرے ماں باپ کی دعائیں بھی ہیں، میں محنت پر یقین رکھتا ہوں کہ کبھی اسکا صلہ دیر سے اور کبھی جلدی ملتا ہے،کوشش کرتا ہوں اپنے فینز سے اچھے سے ملوں، کبھی کبھار سیکیورٹی کی وجہ سے اونچ نیچ ہوجاتی ہے۔

بابر اعظم نے اپنی جدوجہد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انڈر ففٹین کے پہلے تین میچز میں صرف چالیس رنز بنائے،ریجن کرکٹ میں بھی اچھا نہیں کھیل پایا تھا،ریجن کرکٹ اکیڈمی میں سیلیکٹ نہ ہونے پر مورال ڈاؤن ہوا،والد صاحب کی موجودگی میں ایک بندہ آیا اس نے کہا کہ سفارش کے ذریعے اکیڈمی کا حصہ بنوادیتا ہوں،میں نے انہیں کہا کہ اپنے بل بوتے پر جاؤں گا سفارش سے نہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ماڈل ٹاون سی بلاک میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا،اب بھی کبھی کبھی ان گلیوں میں جاتا ہوں جہاں کرکٹ کھیلا کرتا تھا،میں سمجھتا ہوں کہ اپنے ماضی کو نہیں بھولنا چاہیے،جب ناکامی ہوتی تو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کیسے اس مقام تک پہنچے، میری کوشش تھی کہ جہاں بھی کرکٹ ملے وہاں کھیلوں چاہے کسی اور علاقے میں بھی جانا پڑے،۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرے اسکول کے استاد ماما جی ان سے بہت کرکٹ سیکھی ہے،انڈر نائنٹین ٹیم کے دورہ زمبابوے میں مجھ سے پرفارمنس نہیں ہوئی تھی،اسی سال انڈر نائنٹین ورلڈکپ بھی تھا جسے میں کھیلنا چاہتا تھا،اچھی پرفارمنس نہ ہونے کی وجہ سے مجھے کہا گیا کہ آپ کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

بابر اعظم نے کہا کہ اللہ کا کرم ہوا اس وقت پہلی اور اخری بار این سی اے کی ٹیم بنی جس میں شامل تھا،فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجھے میچ نہیں کھلایا جاتا تھا،جب کرکٹ نہیں ملتی تو انسان سوچتا ہے کہ شائد میں اس لیول کا کھلاڑی نہیں ہوں۔

بابر اعظم نے بتایا کہ شیخ شکیل صاحب کے کہنے پر دو سال اسلام آباد میں کرکٹ کھیلی،اسلام آباد میں ایک کمرے میں ایک سال گزار کر کرکٹ کھیلتا رہا،سارا دن گراونڈ میں رہ کر خود کھانا پکانا،اس سے کافی موٹیویشن ملی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. flooring

    جون 3, 2024 at 12:16 شام

    Just wish to say your article is as surprising The clearness in your post is just cool and i could assume youre an expert on this subject Fine with your permission allow me to grab your RSS feed to keep updated with forthcoming post Thanks a million and please keep up the enjoyable work

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین