Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ٹائی ٹینک دیکھنے گئی آبدوز پہلے دن ہی دھماکے سے پھٹ گئی تھی، ملبہ ٹائی ٹینک کے نیچے پڑا ملا

Published

on

امریکی کوسٹ  گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی نجی آبدوز، جو لاپتہ ہو گئی تھی، زیر آب ایک دھماکے سے پھٹنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی اور اس آبدوز میں موجود پانچوں افراد مارے گئے۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے ملٹی نیشنل مشن میں شامل کینیڈا کے جہاز نےروبوٹک ڈائیونگ وہیکل کی مدد سے آبدوز کے ملبہ تلاش کیا جو ٹائی ٹینک جہاز کے ملبہ 1600 فٹ دور اس آبدوز کی دم ملی۔

آبدوز امریکا کی نجی کمپنی اوشن گیٹ کی ملکیت تھی، آبدوز اتوار کے روز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے مشن پر نکلی تھی اور مشن صرف دو گھنٹے کا تھا لیکن آبدوز دوبارہ سطح پر واپس نہ آئی۔

تہہ آب میں آبدوز کے ملبے میں جو کچھ مل سکا اس میں آبدوز کی دم، پریشر ہل کے دو حصے شامل ہیں۔ اس ملبے سے انسانی باقیات ملیں یا نہیں؟ کوسٹ گارڈز نے اس کا ذکر نہیں کیا۔

کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ ملبے سے معلوم ہوتا ہے آبدوز خطرناک دھماکے سے پھٹی،اس آبدوز پر اوشن گیٹ کمپنی کے بانی اور مالک سٹاکٹن رش بھی موجود تھے، کمپنی نے کوسٹ گارڈز کی پریس کانفرنس سے پہلے ہی بیان جاری کر کے تصدیق کردی تھی کہ آبدوز میں سوار کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔

آبدوز پر اوشن گیٹ کے مالک کے علاوہ برطانوی ارب پتی 58 سالہ ہمیش ہارڈنگ، پاکستان نژاد بزنس مین 48 سالہ شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان داؤد، اور فرانس  کے اوشنوگرافر اور ٹائی ٹینک کے معروف ماہر77 سالہ پاؤل ہنری موجود تھے۔

اس آبدوز کی تلاش میں امریکا، کینیڈا، فرانس اور برطانیہ کی سرچ ٹیموں نے کئی روز تک ہزاروں مربع میل کا علاقہ چھان مارا۔

اس آبدوز حادثے نے یونان میں کشتی کے حادثے کو بھی دھندلا دیا جہاں سیکڑوں افراد مارے گئے، امریکی کوسٹ گارڈز نے کہا کہ یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ آبدوز کب حادثے کا شکار ہوئی، سرچ ٹیمیں تین دن سے اس علاقے میں آوازوں کا پتہ چلانے والے آلات کے ساتھ مصروف تھیں لیکن اس دوران اس قدر تیز آوازیں ریکارڈ نہیں ہوئیں جو آبدوز پھٹنے کی وجہ بنا۔

ملنے کے مقام اور آبدوز کے آخری رابطے سے یہ انداشہ لگایا جا رہا ہے کہ آبدوز سمندر میں اترنے کے بعد ٹائی ٹینک کے پاس پہنچتے ہی دھماکے سے پھٹ گئی ہوگی۔

امریکی بحریہ نے اس آبدوز کے پھٹنے کی آواز پہلے دن ہی ریکارڈ کر لی تھی لیکن یہ معلومات ٹاپ سیکرٹ سسٹم سے ریکارڈ ہوئی تھی جو دشمن آبدوزوں کا پتہ چلانے کے لیے نصب ہے اس لیے ان معلومات کا عام نہیں کیا گیا تھا تاہم یہ معلومات سرچ ٹیموں کی دی گئیں تھیں۔

آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے پہلے ہی اپنے تجربے کی بنیاد پر اس آبدوز کے پھٹنے کا کہہ دیا تھا، وہ اس فلم کی تیاری کے لیے کئی ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے تہہ آب جانے کا تجربہ کر چکے ہیں۔

سرچ ۤپریشن کے دوران تہہ آب سنائی دینے والے شور اور آبدوز کے ملبے کا باہم کوئی تعلق نہیں نکلا کیونکہ شور اور ملبے کی لوکیشن میں بہت زیادہ فرق پایا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین