Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی

Published

on

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی کارروائی مقررہ دو ماہ میں مکمل نہیں ہوسکی۔ اٹارنی جنرل کے مطابق کمیشن 14فروری تک تحقیقات مکمل کر لے گا۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دھرنے کے محرکات جاننے کیلئے قائم کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر کارروائی ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلی عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم نے دو متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کمیشن کیلئے مزید کتنا وقت چاہیے؟ اٹارنی جنرل نے ایک ماہ کا وقت مانگا۔

چیف جسٹس نے حکمنامہ لکھوا دیا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکمنامہ پر رپورٹ جمع کروا دی ہے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا ابھی جائزہ نہیں لیا گیا،الیکشن کمیشن رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ پر ضروری ہوا تو ممکن ہے آئندہ سماعت ہر جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی کارروائی مقررہ دو ماہ میں مکمل نہیں ہوسکی،اٹارنی جنرل کے مطابق کمیشن 14فروری تک تحقیقات مکمل کر لے گا۔

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی،مقدمہ کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین