تازہ ترین
سپریم کورٹ نے نو مئی کے واقعات میں گرفتار 103 ملزموں کی تفصیلات طلب کر لیں
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے رہا ہونے والے اور سزا پانے والے ملزمان کی فہرست سمیت تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے مقدمہ میں فریق بننے اور دائر مختلف درخواستوں پر بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو ملزمان بری ہوسکتے ہیں انہیں تو کریں باقی کی قانونی لڑائی چلتی رہے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہ ہونے کے سپریم کورٹ فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر اپیلیں واپس لینے کی استدعا کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔فوجی عدالتوں کیخلاف درخوست گزاروں نے بنچ کے ساتھ نجی وکلاء پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل نے خود اپیلیں دائر کی ہیں تو عوام کا پیسہ نجی وکلاء پر کیوں خرچ ہو؟
خواجہ احمد حسین نے بنچ کی تشکیل کیلئےمعاملہ دوبارہ ججز کمیٹی کو بھجوانے کی استدعا کی۔ عدالتی استفسار پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ٹرائل مکمل ہوچکا ہے لیکن ابھی فیصلے نہیں سنائے گئے، کچھ ایسے ملزمان ہیں جن کی گرفتاری کا دورانیہ سزا میں تصور ہوگا ، سپریم کورٹ حکم امتناع کی وجہ سے بریت کے فیصلے نہیں ہوسکے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو ملزمان بری ہوسکتے ہیں انہیں تو کریں باقی کی قانونی لڑائی چلتی رہے گی۔
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سزائیں کتنی ہونگی یہ شواہد ریکارڈ کرنے والے ہی بتا سکتے ہیں، آرمی چیف کی توثیق صرف سزائے موت کے مقدمات میں درکار ہوتی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ایسے کیسز کے ٹرائل میں ہی پتا چل جاتا ہے کہ سزائیں کیا ہونگی، بریت کا فیصلہ ماننے کا مطلب تو فوجی عدالتوں کا اختیار سماعت تسلیم کرنا ہوگا، فوجی تحویل سے بریت کے بعد ملزمان کی حراست بھی غیرقانونی تصور ہوگی۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اگر سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کا دائرہ اختیار ہی تسلیم نہ کرے تو بات ختم ہوجائے گی،جس کو چھ ماہ کی سزا ہے وہ ایک سال گرفتار نہیں رہنا چاہیے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر اپیلیں واپس لینے کی استدعا بھی کر دی ۔وکیل نے صوبائی کابینہ کی قرارداد عدالت میں پیش کی تو باضابطہ درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے رہا ہونے والے اور سزا پانے والے ملزمان کی فہرست طلب کرلی ،مقدمہ میں فریق بننے اور دائر مختلف درخواستوں پر بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی