Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کے نظرثانی کیس میں فیصلے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی

Published

on

To increase the number of judges in the Supreme Court, the government member of the assembly has prepared a draft law

سپریم کورٹ نے مبارک ثانی نظر ثانی فیصلے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی،سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق فیصلے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر غیر مشروط اور کامل ایمان کے بغیر مسلمان نہیں ہوسکتا، احمدی کہلانے والے دونوں گروہ شریعت آئین و قانون کے مطابق غیر مسلم ہیں، ،،احمدی کہلوانے والوں کو عوامی یا نجی سطح پر مسلمانوں میں اپنا عقیدہ پھیلانے کا حق نہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عدالت نے دوران سماعت جید علماء کرام سے رائے لی تھی،عدالت میں بار بار طلبی کے باوجود معاونت کے لیے پیش نہ ہونے والوں کی جانب سے الزام تراشی کا آغاز ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایسے افراد کا اپنی رائے کو جید علماء کرام سے معتبر بنا کر پیش کرنا غیر مناسب ہے،آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے مگر اسے اسلام کی عظمت یا ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیصلے کو غلط مفہوم پہنا کر پراپیگنڈہ کرنا ملک و قوم کی خدمت نہیں بلکہ فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے،اسلام اور آئین و قانون میں ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین