Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سپریم کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی، رپورٹ دیکھ کر شرمندگی ہو رہی ہے، چیف جسٹس

Published

on

سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل ہے، جڑانوالہ واقعے سے متعلق یہ رپورٹ دیکھنے کے بعد  شرمندگی ہو رہی ہے۔ دوسری جگہوں پر جا کر اسلاموفوبیا پر ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور خود کیا کر رہے ہیں؟ کیا بھارت میں غیرمسلموں  پرہونےوالاظلم یہاں کرناچاہتےہیں؟بہادرپنجاب پولیس نےچرچ  کو اپنی آنکھوں کے سامنے جلتا دیکھا؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ 16 اگست 2023 کو ہوا تھا، 22 مقدمات درج، 304 افراد گرفتار ہوئے،22 میں سے 18 ایف آئی آرز کے چالان جمع ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ماشااللہ سے چھ ماہ میں صرف یہ 18 چالان ہوئے؟دوسری جگہوں پر جا کر اسلاموفوبیا پر ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور خود کیا کر رہے ہیں؟غیر مسلموں کے ساتھ جو سلوک بھارت میں ہو رہا ہے وہ کاپی کرنا چاہتے ہیں؟ کتنے بجے پہلا چرچ جلا تھا اور اگست میں فجر کب ہوتی ہے؟

ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد نے بتایا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی صبح 5:15 بجے ہوئی جب قرآنی اوراق توہین آمیز طریقے سے نصب کیے گئے تھے،مسلمان کمیونٹی نے اجلاس کر کے فیصلہ کیا کہ توہین مذہب پر کارروائی کریں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نے اپنی آنکھوں کے سامنے سب  جلتا دیکھا؟جڑانوالہ میں بہادر پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین