Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

رواں مالی سال میں معاشی ترقی کا ساڑھے 3 فیصد کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، شرح نمو 2.5 فیصد سے بھی کم رہے گی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی

Published

on

رواں مالی سال معاشی ترقی کا ساڑھے 3 فیصد کا ہدف پورا نہ ہوسکا۔ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران شرح نمو ڈھائی فیصد سے بھی کم رہے گی۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے عبوری اعداد و شمار کی منظوری دے دی۔

سیکرٹری پلاننگ کمیشن کی زیرصدارت نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وصوبائی حکام نے شرکت کی،، کمیٹی نے رواں مالی سال کے دوران 2.38فیصد کی منظوری دیدی۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 2.71 فیصد، دوسری سہ ماہی 1.79 فیصد اور تیسری سہہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ 2.09 فیصد رہی۔
کمیٹی نے رواں مالی سال کے لیے زراعت 3.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 6.25 فیصد رہنے کی منظوری دیدی۔ گندم، کپاس اور چاول سمیت اہم فصلوں کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 16.82 فیصد رہی۔ گندم کی پیداوار 3 کروڑ 14 لاکھ میٹرک ٹن، کپاس کی ایک کروڑ گانٹھیں جبکہ چاول کی پیداوار 98 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن حاصل ہوئی۔ گنے کی پیداوار0.39 فیصد اور مکئی کی 10.35 فیصد کم تھی۔
رواں مالی سال صنعتوں اور خدمات کے شعبے کی ترقی کی رفتار 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صنعتی شعبے کا ہدف 3.4 فیصد اور خدمات کا 3.6 فیصد تھا۔ ہول سیل اور ری ٹیل سیکٹر کی گروتھ بھی 2.8 فیصد ہدف کے مقابلے صرف 0.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل اکاونٹس کمیٹی نے مالی سال 2021-22 اور 2022-23 کے نظرثانی شدہ اعدادوشمار کی بھی منظوری دے دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین