Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

ٹیسلا چیف نے اس سال مکمل سیلف ڈرائیونگ کار لانچ کرنے کا اعلان کردیا

Published

on

Elon Musk leaves a hotel in a Tesla car in Beijing

الیکٹرک کاروں کی بڑی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اسی سال مکمل طور پر خود ڈرائیو ہونے والی کاریں اسی سال لانچ کر رہی ہے۔

شنگھائی میں مصنوعی ذہانت پر ہونے والی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب میں ایلون مسک نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے اس وقت ٹیسلا کس مرحلے میں ہے تو میرا خیال ہے کہ ہم انسانوں کی نگرانی کے بغیر مکمل طور پر سیلف ڈرائیونگ کار کے ہدف کے بالکل قریب ہیں۔ کہہ سکتے ہیں ہم چار یا پانچ ماہ، یا اسی سال میں یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔

ایلون مسک نے اعتراف کیا کہ اس سے پہلے ان کے اندازے غلط تھے لیکن اس بار ہم اس ہدف کے قریب ہیں۔

اس سے پہلے ایلون مسک اپنی ہی دی گئی کی ڈیڈلائنز پر اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

چین الیکٹرک کاروں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور ٹیسلا نے اس سال اپریل میں شنگھائی میں دوسری بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان کیا۔

ایولن مسک نے مئی میں چین کا دورہ کیا تھا اور اب ورلڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس کانفرنس شنگھائی سے ویڈیو خطاب ان کی چین سے قربت کی کوشش کا کھلا اظہار ہے۔

چین میں فروخت ہونے والی کاروں کا ایک تہائی حصہ الیکٹرک کاروں کا ہے۔ کووڈ کے بعد اپریل میں چین کا پہلا آٹوشو ہوا تھا جس میں مقامی تیارکرہ اور یورپی برانڈ کی کئی کاروں کے نئے ماڈل متعارف کرائے گئے تھے۔

اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیسلا کی آمدن میں کمی ہوئی ہے اور سخت مقابلے کی فضا میں ٹیسلا نے دوسری بار اپنی کاروں کی قیمت میں کمی کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین