تازہ ترین
وقت آگیا ہے نجی شعبہ ملک کو لیڈ کرے، وزراء اور بیوروکریسی پیچھے بیٹھے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے لیکن معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔
پاکستان، سعودی سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے ان کو آگے جب کہ وزرا اور بیوروکریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے اور پچھلے 10 سال سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے جب کہ زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں برآمدات کو بڑھانا چاہیے،حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کےفروغ کے لیےکوشاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی