Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وقت آگیا ہے تاجر دوست سکیم کا حصہ نہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وفاقی وزیر خزانہ

قیمتوں میں بگاڑ پیدا کرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائےگا،زراعت،تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں

Published

on

 

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ تاجر دوست سکیم کا حصہ نہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اراکین نے بجٹ بحث کےدوران مختلف مثبت تجاویز دیں،بجٹ سے متعلق مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں،ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے،پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بجٹ نکات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے،حکومت ملک کو معاشی مسائل سے نکالنا چاہتی ہے،قیمتوں میں بگاڑ پیدا کرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائےگا،زراعت،تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،اسٹیشنری کیلئے ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا گیا ہے،ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی اور قومی اسمبلی ارکان نے بھرپور تجاویز دیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے تاجر دوست اسکیم کا حصہ نہ بننے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،ٹیکس اصلاحات کے ذریعے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھارہے ہیں،ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،پاک فوج دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین