Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سینیٹ میں مسلسل احتجاج کی روایت اچھی نہیں، میثاق معیشت کیا جائے، اسحاق ڈار

Published

on

The end of treason is terrible, Ishaq Dar

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، سینیٹ میں مسلسل احتجاج کی روایت سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جاتا، ہماری ذاتی دشمنیاں نہیں ہونی چاہئیں، معاشی استحکام کےلیے میثاق معیشت کیا جائے۔

جمعہ کو ڈپٹی چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میثاق جمہوریت تاریخی سنگ میل ہے، میثاق جمہوریت میں تمام سیاسی جماعتوں کے دستخط ہیں، حکومت اور اپوزیشن ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں اس ہاؤس نے بہت کردار ادا کیا، 2002 سے قانون سازی کا کام شروع ہوا، میثاق جمہوریت کی کچھ ایسی بھی چیزیں ہیں جو باقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں چاروں صوبوں کی برابری کی نماندگی ہے، سینیٹ کی کمیٹیوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ چکے کے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالنا کسی ایک جماعت کا کام نہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 126 روز کا دھرنا میں نے مذاکرات کرکے ختم کرایا تھا، ہماری ذاتی دشمنیاں نہیں ہونی چاہیے، معاشی استحکام کےلیے میثاق معیشت کیا جائے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین