دنیا
یوکرین کی فوج نے فرانس کے دیئے میکس 10 لائٹ ٹینکوں کو ’ کاغذی‘ قرار دے دیا
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ہلکے جنگی ٹینک بھجوانے پر فرانس کا شکریہ ادا کیا تھا اور یوکرین کے وزیر دفاع ان میں سے ایک ٹینک پر سوار ایک ویڈیو میں نظر بھی آئے تھے۔
اب یوکرین کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ میکس۔ 10 آر سی انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں، جنہیں بعض اوقات لائٹ ٹینک بھی کہا جاتا ہے، فرنٹ لائن حملوں کے لیے قابل عمل نہیں، اس پتلی چادر کے ٹینک کی وجہ سے ایک ٹینک کا چار رکنی عملہ مارا گیا۔ اس قدر پتلی چادر کے ٹینک سپورٹ فائر کے لیے تو استعمال ہو سکتے ہیں لیکن فرنٹ لائن اٹیک کے لیے یہ استعمال نہیں ہو سکتے۔
یوکرین کے 37 ویں میرین بریگیڈ کے 34 سالہ کمانڈ، میجر، جس کا کال سائن سپارٹانیٹس ہے، نے فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹینک بہت پتلے ہیں، اور بدقسمتی سے ایک ٹینک کا عملہ اس کے اندر ہی مارا گیا، دشمن آرٹلری شیلنگ کر رہا تھا، ایک شیل اس ٹینک کے قریب پھٹا، اس شیل کے ٹکڑوں نے ٹینک کو چیر دیا اور اس کے اندر کا اسلحہ پھٹ گیا۔
یوکرینی فوج کے بٹالین کمانڈر نے کہا کہ ان لائٹ ٹینکوں کی گنز بہت اچھی ہیں، آبزرویشن آلات اچھے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کی چادر فرنٹ لائن اٹیک کے لیے مناسب نہیں، ایسے بھی واقعات ہوئے کہ اس لائٹ ٹینک کے قریب 152 ملی میٹر کا شیل پھٹا اور اس کے ٹکڑے ٹینک کو پھاڑ کر نکل گئے۔
یوکرینی فوج کے بٹالین کمانڈر نے کہا کہ ان ٹینکوں کے گیئر باکس بھی جلد خراب ہو جاتے ہیں، یہ ٹینک عملے کے لیے بنیادی طور پر رسک ہیں۔
یوکرینی کمانڈر نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ فرانسیسی ٹینکوں کی کتنی فارمیشنز اس وقت محاذ پر ہیں، یوکرین کے بٹالین کمانڈر نے کہا کہ اس کے سپاہی ایک ماہ فرانس میں تربیت لیتے ہیں لیکن ٹیکٹیکل استعمال کی تربیت کے لیے یہ عرصہ کم ہے۔
فرانسیسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میکس۔10 لائٹ ٹینک لائٹ انفنٹری فائر سے تحفظ دیتا ہے۔ ان ٹینکوں کا جنگی وزن 20 ٹن ہے اور ان میں ٹریکس کی جگہ وہیلز لگے ہوئے ہیں۔
فرانس نے یہ ٹینک 1970 میں بنائے تھے اور فرانس کی افواج ان ٹینکوں ی جگہ زیادہ جدید وہیکلز جیگوار شامل کر رہی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال