Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پاکستان میں غیریقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی پیدا کر سکتی ہے، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ

Published

on

Fitch Ratings on Monday upgraded Pakistan’s Long-Term Foreign-Currency Issuer Default Rating (IDR) to ‘CCC’ from ‘CCC-’ as the country managed to clinch a ‘last-minute’ staff-level agreement with the International Monetary Fund (IMF).

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی غیر یقینی صورتحال پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ فنانسنگ معاہدے کے حصول کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں ایک جانب پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید سنائی تو دوسری جانب سیاسی غیر یقینی صورتحال پر آنے والے وقت میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات پر متوقع پیچیدگی کے خدشات کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے زردمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو سکتے ہیں۔

فچ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان 18 میں صرف 9 ارب ڈالر حاصل کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں پیچیدگی کرسکتی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام مارچ میں ختم ہورہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین