Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے 10 ملکوں کی فورس تشکیل دینے کا اعلان کردیا

Published

on

world’s largest aircraft carrier USS Gerald R. Ford steams alongside USNS Laramie (T-AO-203) during a fueling-at-sea in the eastern Mediterranean Sea, as a scheduled deployment in the U.S Naval Forces Europe area of operations, deployed by U.S. Sixth Fleet to defend U.S, allied, and partners

امریکا نے بحیرہ احمر کی حفاظت کے لیے نئی فوج تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں حوثیوں کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تشکیل دی جانے والی اس فوج میں 10 ممالک شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس 10 ملکی اتحاد میں امریکا کے علاوہ برطانیہ ، کینیڈا، فرانس ، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین اورسیشلز شامل ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ بحیرہ احمرعالمی تجارت کے بڑے راستوں میں سے ہے۔ یہ فوج ۔امریکا اور 9 اتحادیوں کے تجارتی جہازوں کی حفاظت پر مامور ہوگی۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فوجیوں پر مشتمل یہ فورس بحری تجارت کے کلیدی راستوں پر مشترکہ گشت کرے گی۔

گزشتہ ہفتے ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا عمل تیز کردیا تھا۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی تھی۔

برٹش پٹرولیم نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمد کے ذریعے سپمنٹس معطل کر رہی ہے۔ دنیا بھر کی متعدد تجارتی کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے ذریعے شپمنٹس روک لی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین