Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام شروع، مرکزی عمارت گرا کر نئی بنائی جائے گی

Published

on

Has the PCB been placed under the Prime Minister's Secretariat as per the rules? The Standing Committee of the National Assembly asked for a report

قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا، ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کے پہلے مرحلے میں مین بلڈنگ سے دفاتر کی منتقلی کا کام شروع کیا گیا ہے، جس میں تمام ڈائریکٹرز اور ان کے شعبوں کو فار اینڈ بلڈنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کیا جا رہا ہے، آئندہ ہفتے کے دوران دفاتر کی منتقلی کا کام مکمل کیا جائے گا جس کے بعد مین بلڈنگ کو گرانے کا منصوبہ تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مین بلڈنگ کی نئی عمارت کو جدید طرز پر گراؤنڈ کے قریب بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے،مین بلڈنگ میں زیادہ تر ہوسپیٹلیٹی باکسز فرنٹ پر بنانے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے پریمئیر انکلوژرز عمران خان اور فضل محمود میں سیٹوں کی گنجائش بھی بڑھائی جائے گی،منصوبے کے مطابق شائقین کو بہتر ویو دینے کے لیے نئی اسکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔

ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا،اپ گریڈیشن کا کام چیمپئینز ٹرافی 2025 مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کنسلٹنٹ اور ڈیزائنرز کی خدمات لی گئی ہیں،اپ گریڈیشن کے دوران انٹرنیشنل میچز کے لیے پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین