Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

مشرقی شام میں ایران سے منسلک گروپ کے ٹھکانے پر امریکی فوج کا حملہ

Published

on

امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں دوسری بار مشرقی شام میں ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی ایک تنصیب پر حملہ کیا جس کے بارے میں پینٹاگون نے کہا کہ اسے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور اور اس سے منسلک تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد اکتوبر کے آغاز سے اب تک عراق اور شام میں امریکی اور اتحادی فوجوں پر ایران کی حمایت یافتہ افواج کے ذریعے کم از کم 40 بار حملے کیے جا چکے ہیں۔ پینتالیس امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں یا معمولی زخم آئے ہیں۔

ایک بیان میں، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہ حملے دو امریکی F-15 لڑاکا طیاروں نے کیے تھے اور یہ امریکی افواج کے خلاف حالیہ حملوں کے جواب میں تھے۔

آسٹن نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے خلاف حملے بند ہونے چاہئیں۔

آسٹن نے مزید کہا، "اگر امریکی افواج کے خلاف ایران کی پراکسییز کے حملے جاری رہے تو ہم اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے مزید ضروری اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔”

ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوج نے دیر الزور صوبے کے مقام پر کچھ عرصے سے نظر رکھی تھی اور اسے یقین ہے کہ وہاں کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین