Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں اگلے 3 روز موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع

Published

on

بلوچستان سے گذرنے والی ہلکی شدت کے مغربی ہواؤں کی لہر کے سبب دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان،باقی ماندہ صوبے میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق  ہلکی شدت کی مغربی ہواوں کی لہر بلوچستان سے گذررہی ہے، سسٹم کے زیراثرآج شام/رات جیکب آباد،شکار پور،قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے،کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے۔

 اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،اگلے چندروز تک شہر میں دوپہر کے وقت بلوچستان کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں صبح کے وقت خنکی شروع ہوگئی،آج صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈگری کمی سے 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین