Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو پولیس نے 4 گھنٹے میں تلاش کرلیا، شوہر سے ناراض ہو کر گھر سے نکلی تھیں

Published

on

چار گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے سات ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کو سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلام آباد کے ایف نائن پارک سے بازیاب کروایا ہے۔

ترجمان کے مطابق ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں واقع ایک زون میں موجود تھیں، جہاں پر فوڈ کورٹ کے ساتھ انڈور گیمز بھی کھیلی جاتی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کی ’لوکیشن‘ معلوم ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کے حکام ویتنام کے سفیر کو اپنے ساتھ ایف نائن پارک لے کر گئے اور پھر ان دونوں کو بحفاظت ان کے گھر پر چھوڑ کر آئے۔

اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق سفیر کی اہلیہ کی ان سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس وجہ سے وہ گھر سے چلی گئیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ویتنام کے سفیر جو کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں رہائش پذیر ہیں کی اہلیہ دن گیارہ بجے کے قریب گھر سے باہر نکلی تھیں۔ ترجمان کے مطابق سفیر کی اہلیہ اپنا پرس اور فون گھر پر ہی چھوڑ گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق ایک گھنٹہ انتظار کے بعد جب ویتنام کے سفیر کی اہلیہ واپس نہیں آئیں تو ویتنام کے سفیر کی پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی۔

ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے گھر سے باہر نکلی تھیں۔ مگر وہ ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچیں۔ وفاقی پولیس نے شکایت ملنے پر سفیر کی اہلیہ کی تلاش شروع کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین