Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Published

on

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی جس کا مقصد مالیاتی انتظام، پائیدار اوراقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کو فوری مالیاتی اور ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے، پروگرام محصولات کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا، پروگرام سے پاکستان کو پاور سیکٹر کے بہترانتظام میں مدد ملے گی۔

حکام عالمی بینک نے کہا کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی اور کاروباری موسمیاتی اصلاحات کے پہلے مرحلے کو مکمل کرتا ہے جب کہ پروگرام اخراجات کے ہدف کو بہتر بنانے، مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین