Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں بنے ایک اور کھانسی، بخار کے سیرپ کے متعلق الرٹ جاری کردیا

Published

on

M-pox is not the new covid, we can deal with it, WHO

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھارت کی ایک اور کمپنی کے تیار کردہ سیرپ، کولڈ آؤٹ،  کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے، یہ سیرپ سردی اور بخار کے لیے استعمال ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  بھارت کی ناقص ادویات کے بارے میں الرٹس کے سلسلے میں یہ تازہ ترین الرٹ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ عراق بھجوائے گئے شربت کی کھیپ، فورٹس (انڈیا) لیبارٹریز نے دابی لائف فارما کے لیے تیار کی تھی، اور اس میں ڈائی تھیلین اور ایتھیلین گلائکول کی  مقدارقابل قبول حد سے زیادہ تھی۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنے الرٹ میں کہا کہ اس بیچ میں 0.25% ڈائیتھیلین گلائکول اور 2.1% ایتھیلین گلائکول تھا، جب دونوں کے لیے قابل قبول حفاظتی حد 0.10% تک ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ مینوفیکچرر اور مارکیٹر نے مصنوعات کی حفاظت اور معیار کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کو گارنٹی فراہم نہیں کی۔

کولڈ آؤٹ کے بارے میں الرٹ حالیہ مہینوں میں دنیا بھر میں فروخت ہونے والے کھانسی کے ناقص شربت کے بارے میں جاری کردہ تازہ ترین وارننگ ہے۔ کم از کم پانچ شربتوں میں ہندوستانی مینوفیکچررز شامل ہیں۔

ہندوستان میں بنائے گئے کھانسی کے شربت گزشتہ سال گیمبیا اور ازبکستان میں کم از کم 89 بچوں کی موت کا باعث بنے تھے۔ ریمن لیبز میں بھی خلاف ورزیاں پائی گئیں، جن کے کھانسی کا شربت کیمرون میں بچوں کی اموات کا سبب بنا تھا۔

ہندوستانی ریگولیٹر نے میریون بائیوٹیک کا مینوفیکچرنگ لائسنس منسوخ کر دیا تھا، جس نے یہ شربت ازبکستان کو برآمد کیا تھا، اور ان کے کچھ ملازمین کو گرفتار کر لیا تھا۔

گیمبیا میں شریک کمپنی، میڈن فارماسیوٹیکلز نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس کی دوائیں ملک میں ہونے والی اموات کا وجہ بنیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین