Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بس بنانے والے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی یوٹونگ کراچی میں پلانٹ لگائے گی

Published

on

بسیں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی، چینی کمپنی یوٹونگ کراچی میں انٹرا سٹی اور ای وی بسوں کا پلانٹ لگائے گی، کراچی میں یوٹونگ مڈل ایسٹ کے سی ای او نے وفد کے ہمراہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔

شرجیل میمن کے مطابق یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں بسوں کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بسوں کی تیاری کے پلانٹ کے قیام کا کام تین ماہ میں شروع کردیا جائے گا جو اگلے برس تک مکمل ہو جائے گا، پلانٹ میں یوٹونگ کمپنی ای وی اور ہائبرڈ ڈیزل بسیں تیار کرے گی۔

شرجیل میمن کے مطابق پلانٹ سے صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا اور مقامی طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جبکہ بسوں کی مقامی طور پر تیاری سے ملکی زر مبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ بسوں کی برآمدات سے ملکی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین