Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹر فیسٹیول، ریحان شیخ نے اداکاری پر ورکشاپ میں تجربات شیئر کئے

Published

on

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 19ویں روز کا آغاز معروف ہدایت کار و اداکار ریحان شیخ کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا۔

تھیٹر ورکشاپ میں ایکٹنگ سے شغف رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ورکشاپ میں ریحان شیخ نے شرکاءکے ساتھ اپنے فنی سفر کے تجربات شیئر کیے اور شرکاءکو اداکاری سے متعلق مختلف ٹپس بتائے، شرکاءنے اداکاری سے متعلق چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔۔

 ریحان شیخ نے شرکاءسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک اچھا اداکار بننے کے لیے آپ کو خود پر یقین ہونا بہت ضروری ہے، میں نے جب کام شروع کیا تب انٹرنیٹ نہیں تھا، ہمیں کتابیں ڈھونڈنا پڑتی تھیں، اب انٹرنیٹ کا دور ہے، سب کچھ ایک کلک پر موجود ہے، ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے، ہمیں ضرورت صرف اس خوبی کو ڈھونڈنے کی ہے، انسان نے اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی اداکاری لازمی کی ہوتی ہے، اپنے آپ کو کھوجیں اور خوبیاں تلاش کریں، خود پر بھروسہ آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین