Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

پی ٹی ٓآئی میں بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے علاوہ بھی 4 گروپ ہیں، فیصل واوڈا

Published

on

سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپس چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں۔

گروپس کے نام بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے۔

فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا گروپ ہے، جب کہ ایک پرانا گروپ ہے، اور ایک گروپ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بھی ہے۔

کیسز کی بات کرتے ہوئے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی 5 ،6 ریفرنسز آرہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین