Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اعظم سواتی کے خلاف لاہور میں 6 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں تفصیل پیش

Published

on

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیسز کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئیں،جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں اعظم سواتی کے خلاف 6 مقدمات ہیں،فیصل اباد میں چار مقدمات درج ہیں،جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں اور کوئی مقدمہ درج نہیں۔

عدالت نے سیکرٹری ہوم سے ایم پی او کے آڈر کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی

اعظم سواتی کی درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ملک کے نامور سیاستدان ہیں،پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا،درخواست گزار پر تشدد اور گھریلو خواتین کی توہین کی گئی،پی ٹی آئی قیادت اور درخواست گزار کیخلاف ملک بھر میں کیسز درج کئے گئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں درخواست گزار کیخلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی،عدالت درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت گھر کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔عدالت چادر چار دیواری اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا حکم دے،عدالت درخواست گزار کی نظر بندی کے احکامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی حکم دے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین