Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ملک میں اچھے لیڈروں کی کمی ہے، عمران خان نے عوام کی امیدوں کو توڑا، عبدالعلیم خان

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ ہے لیکن ایماندار لیڈر نہیں ہے۔

کامونکی میں پارٹی جلسے سے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پرانے سیاست دان ووٹ مانگنے آئیں تو پوچھنا 40 سال میں کیا کام کیے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم ایک ایسی پارٹی میں گئے جو کہتی تھی نیا پاکستان بنائیں گے۔ اس پارٹی نے پنجاب کی کمان نالائق وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں دی۔

آئی پی پی صدر نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کا ڈپٹی کمشنر اور کمشنر لگوانے کا الگ الگ ریٹ تھا۔ بزدار نے 3 سالمیں پنجاب کا بیڑا غرق کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن میں کچھ لوگ آئیں گے اور عوام کو تسلیاں دینگے،ان لوگوں نے 7،7 مرتبہ باریاں لیں، 40 سال حکومت کی،جو لوگ باریاں لیتے رہے ہیں ان کو انجام تک پہنچائیں گے،نیا پاکستان بنانے کیلئے ہم نے 10 سال دن رات محنت کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب، کے پی میں نالائق وزرائے اعلیٰ لگائے،پنجاب میں کسی ایک ڈی سی کو بھی پیسے لیے بغیر نہیں لگایاگیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان  نے لوگوں کی امید کو توڑا، ملکی نظام سے اعتماد اٹھ گیا،اس ملک میں سب کچھ ہے صرف اچھے لیڈروں کی کمی ہے، یہ وہ ملک تھا جو اسلام کے نام پر لیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکمران بے ایمان ہیں جس کا داؤ لگا اس نے ملک کو لوٹا،فوج کے جوان سرحدوں پر ملک کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں،اقتدار میں آکر غریبوں کیلئے بجلی فری کریں گے،اقتدار میں آکر نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیں گے، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے جس کے پیسے امیر دینگے،مزدور کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے کریں گے،ہر یونین کونسل میں ڈسپنسری بنائیں گے،کسانوں کی بجلی کا بل بھی امیر ادا کریں گے، ساڑھے 12 ایکڑ زمین والے کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے بجلی مفت دینگے،موٹر سائیکل والوں کیلئے پٹرول کی قیمت آدھی کردیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین