Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چیئرمین سینیٹ الیکشن 9 اپریل کو ہونے کا قوی امکان، پیپلز پارٹی نے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا

Published

on

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن 9 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے،پیپلزپارٹی نے اپنے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

یوسف رضا گیلانی،خورشید شاہ، نوید قمر نے دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا دعویٰ  کہ جمعیت علمائے اسلام بھی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی،ڈپٹی چیئرمین خیبرپختونخوا یا بلوچستان سے لائےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سابق نگران وزیر اعظم، نومنتخب سینیٹر انوارالحق کو بھی فون کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی 8 اپریل کو تمام سینیٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے، پیپلز پارٹی پراعتماد ہے کہ یوسف رضا گیلانی کوچیئرمین سینیٹ کے لئے 60 ووٹ ملیں گے۔

مسلم لیگ ن آئندہ 24گھنٹوں میں ڈپٹی چیئرمین کا نام دے گی،ڈپٹی چیئرمین خیبرپختونخوا یا بلوچستان سے لائےجانے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین