پاکستان
حکم امتناع کے باعث الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے، پی ٹی آئی پر تنقید درست لگتی ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی ظفرنے عام انتخابات میں پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید درست لگتی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے حکمِ امتناع کے باعث الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناع سے متعلق پی ٹی آئی پر تنقید تھوڑی سی صحیح لگتی ہے۔ حکمِ امتناع کے باعث الیکشن میں تاخیرکاخدشہ ہے، میرا خیال ہے کہ ہم لاہور ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لیں گے ۔
ہم لاہورہائیکورٹ سے حکم امتناع واپس لے سکتے ہیں۔الیکشن میں تاخیر سے متعلق پی ٹی آئی کے خلاف تاثر کچھ حدتک درست تھا۔تنقید صحیح لگتی ہے۔میرا نہیں خیال تھا کہ پارٹی حکم امتناع لینے کی کوشش کررہی تھی اور نہ اسکی ضرورت تھی۔ علی ظفر
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) December 14, 2023
میزبان نے سوال کیا تھا کہ ، ’پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ دیگر جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، ہم فوری الیکشن چاہتے ہیں۔ اس حکم امتناع کے بعد تو معاملہ بالکل اُلٹا ہوگیا اور دیگر جماعتیں پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں کہ آپ الیکشن مین تاخیر چاہتے ہیں‘۔
علی ظفرنے پی ٹی آئی کی درخواست میں اپنائے گئے موقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ، ’حکم امتناع سے الیکشن میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس لیے ہوسکتا ہے کہ ہم حکم امتناع کی حد تک درخواست واپس لیں، اور کیس کی جلد سے جلد میرٹ پرسماعت کا کہیں۔ تنقید مجھے تھوڑی سی صحیح لگتی ہے کیونکہ تاثر یہی پیدا ہورہا ہے کہ ہم نے حکم امتناع لیا تو تاخیر ہوگی، اس لیےایسا نہیں ہونا چاہئیے‘۔
علی ظفر نے کہا کہ میچور پالیسی کے تحت ہمیں پرانی باتیں چھوڑ دینی چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات ہوں اور ریٹرننگ افسران عدلیہ کی جانب سے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں علم تھا کہ حکم امتناع لینے کی کوشش کی جارہی ہے، اتنا فیصلہ ضرور ہوا تھا کہ ہم درخواست دائر کریں گے کہ آر اوز عدلیہ کی جانب سے آئیں لیکن اب حکم امتناع آیا ہے تو اسے واپس لینے کی ضرورت ہے۔
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھرمیں عام انتخابات کا اعلان کیا تھا،آئین کے تحت الیکشن شیڈول کا اعلان 54 دن پہلے کیا جانا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی